18 ستمبر، 2026، 3:38 PM

آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنوبی کوریا کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنوبی کوریا کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب

جنوبی کوریا کے صدر نے ٹرمپ پر واضح کردیا ہے کہ سیئول کا آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں فوج تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی درخواست کے جواب میں لی جے میونگ نے واضح طور پر کہا کہ جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں اپنی افواج تعینات نہیں کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر سے اس عمل میں شرکت کی درخواست کی تھی، تاہم انہیں اس حوالے سے انکار کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس گفتگو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر فوج بھیجنے کے معاملے میں جنوبی کوریا کے اس مؤقف سے آگاہ کیا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

News ID 1941457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha